ثانیہ مرزا کی والد کو سالگرہ پر مبارک باد، داماد نے خاموشی اختیار کیے رکھی

پاکستانی کرکٹ ٹم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی لیکن پاکستانی داماد نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کرکٹر نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ سیر و تفریح کے دوران لی گئی چند تصاویر شیئر کی، جسے ثانیہ مرزا نے بھی لائک کیا تو اس جوڑی کے درمیان جمی برف پگھلتی دکھائی دی۔

تاہم اب گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے اہل خانہ سمیت اپنے والد عمران مرزا کی سالگرہ کا جشن منایا اور ان کے ہمراہ اپنی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی والد کو سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی اور لکھا ’ہیپی برتھ ڈے بابا‘ اس کے ساتھ ہی سبز رنگ کے دل والا ایموجی بھی بنایا۔

سابقہ ٹینس اسٹار کی پوسٹ کو کئی معروف شخصیات نے لائک کیا اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے بابا کو سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی لیکن شعیب ملک نے کچھ نہ کہا۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا اور شعیب ملک کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنے کے باوجود بھی اس موقع پر خاموشی چھائی رہی۔