حارث رؤف اور ڈیل اسٹین کے امریکا میں جدید گاڑی میں سیر سپاٹے

امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کے دوران حارث رؤف اور ڈیل اسٹین بہت ہی اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سابق دور اور موجودہ دور کے بہترین فاسٹ بولرز کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بھی بہت خوش ہو رہے ہیں اور اس جوڑی کو بہت ہی اچھا قرار دے رہے ہیں۔

امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ میں ڈیل اسٹین ایک ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ لیگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بھی ایکشن میں ہیں۔