امریکی ٹیم کے کھلاڑی کا حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا سنگین الزام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرانے والی امریکی ٹیم کے کھلاڑی جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر رسٹی تھیرون نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا سنگین الزام لگا دیا۔

انہوں نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر الزام عائد کیا کہ پاکستانی پیسر حارث رؤف نے اننگز کے دوران بال بدلی، گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اپنے ناخن کی مدد سے بال ٹیمپرنگ کی۔

انہوں نے آئی سی سی کو ٹیگ کرکے پاکستانی بولر پر سنگین الزام لگا یا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریورس سوئنگ کی مدد سے امریکی ٹیم کو پریشان کرنے کی ناکام کوشش تھی۔ آئی سی سی اس پر ایکشن لے۔ امریکا نے باضابطہ آئی سی سی سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔خیال رہے کہ تھیرون موجودہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔