پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
حارث رؤف کی اپنی مہندی میں انٹری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز حارث رؤف کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی قوالی نائٹ کے بعد اب مہندی میں انٹری دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
Haris Rauf makes a stunning entry on his Mehndi night! 🤩🎉.#HarisRauf #harisraufmehndi #wedding #harismmuzna pic.twitter.com/myAlgfq4S0
— Muskan Khan (@Mkmuskann) July 5, 2023
انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بُک پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کروڑوں کرکٹ شائقین کا پسندیدہ کھلاڑی اپنی مہندی پر گھوڑی اور ہیوی بائیک پر انٹری دے رہا ہے۔
Dhoom 3 ft. Haris Rauf, the drama queen. pic.twitter.com/tB3ZeXnZNW
— P.✨ (@PreetyThakur22) July 5, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی جمعے کو ہوگی جبکہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز منگل کی رات سے ہو چکا ہے۔
Haris Rauf makes a stunning entry on his Mehndi night! 🤩🎉#harisrauf #harisraufwedding #harisraufmehndi #wedding #weddinggoals #harisrauffanclub pic.twitter.com/T1mqlsfqm0
— RASALA.PK (@rasalapk) July 5, 2023
منگل کی شب حارث رؤف کی ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اُن کے رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی تھی۔
اس تقریب میں حارث رؤف بھی قوالی سن کر خوب محظوظ ہوئے۔
حارث رؤف کی شادی میں شرکت کے لیے کراچی سے دیگر کرکٹرز بھی اسلام آباد جائیں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔