وزارت قانون کی درخواست پر حسینہ واجد کو واپس لائینگے: مشیر خارجہ

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے خارجہ امور کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا کہ اگر وزارت قانون درخواست کرتی ہے تو وزارت خارجہ شیخ حسینہ کو واپس لانے کے لئے اقدامات کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ وزارت قانون کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، ان کی درخواست پر ہی کارروائی کرسکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے وزارت خارجہ میں اپنی پہلی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو واپس لانے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر توحید نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت قانون کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور وزارت خارجہ کی طرف سے کوئی کارروائی تب ہی کی جائے گی جب ان کی طرف سے کوئی درخواست موصول ہو گی۔

شیخ حسینہ 5 اگست کو طلبہ کے احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔