کراچی: قومی کرکٹر حسن علی نے لوگوں سے مری سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
مری میں ہونے والے حادثے پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں قومی کرکٹرز بھی اس سانحے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ حسن علی نے ٹوئٹر پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ میتوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں۔ مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جاسکتا تھا۔
حسن علی نے مزید کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ اللہ پاک تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
واضح رہے کہ سیاحتی مقام مری میں سیر کے لیے جانے والے افراد شدید برفباری میں پھنس گئے تھے۔ وقت پر مدد نہ ملنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شدید سردی میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔ لوگ سوشل میڈیا پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔
حکومت نے گزشتہ روز مری میں پیش آنے والے المناک حادثے کے باعث مری کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔
Stop sharing images/videos of the deceased, what happened in Murree could have been prevented. My heart goes out to the families of those who lost their precious lives. May The Almighty Allah bless the departed souls… #Murree #Pakistan
— Hassan Ali ?? (@RealHa55an) January 8, 2022