ویگنر گروپ کے سربراہ مسلح بغاوت کے بعد پیچھے ہٹنے پر آمادہ

روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ یووگنی پریگوژن مسلح بغاوت کے بعد پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہوگئے۔

سربراہ ویگنر گروپ نے کہا کہ خون ریزی سے بچنے کیلئے اپنے دستوں کو فوجی بیرکوں میں واپس بھیج رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی دستوں کو واپسی کا حکم جانی نقصان بچانے کیلئے کیا۔

اس سے قبل بیلاروس نے ویگنر گروپ اور روسی قیادت کے درمیان مصالحت کی کوششیں کی جو کارآمد ثابت ہوگئیں۔

بیلاروس کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سربراہ ویگنر گروپ روس میں پیش قدمی روکنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ سربراہ ویگنر گروپ نے کشیدہ صورتحال کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیلاروس صدارتی دفتر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ویگنر فوجیوں کے تحفظ کی ضمانت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔