سندھ ہائی کورٹ میں SBSA رولز مرتب نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے رولز مرتب نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ رولز کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، کچھ وقت دیا جائے۔

اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جب رولز موجود ہی نہیں ہیں تو چیلنج کیسے کر دیے گئے؟

وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری وکیل رولز اور ریگولیشن کے درمیان فرق نہیں سمجھ رہے، ایس بی سی اے کو ریگولیشنز کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ جب رولز موجود نہیں تو عمل درآمد کیسے ہو رہا ہے؟

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایس بی سی اے میں فنانشل رولز موجود ہیں، ہم سمجھنا چاہ رہے ہیں کہ رولز اور ریگولیشن کیسے کام کرتے ہیں؟

بعد ازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔