سپریم کورٹ آف پاکستان میں سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے دلائل دیے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر اس 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے اور دلائل پیش کیے۔