سابق چیئرمین PTIاور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ کے دو جبکہ تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر ہے۔

ہائی کورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر ہے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔