امریکا میں گرمی خطرناک حد تک پہنچ جانے کی پیش گوئی

امریکا کے کئی علاقوں میں گرمی خطرناک حد تک پہنچ جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فلوریڈا سے لے کر کیلی فورنیا اور واشنگٹن تک، امریکا کی تقریباً ایک تہائی آبادی کو شدید گرمی کی وارننگ جاری ہو چکی ہے۔

دنیا کے گرم ترین علاقوں میں سے ایک کیلی فورنیا کی موت کی وادی میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔