پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
حنا خواجہ بیات نے عدت پوری نہ کرنے کے باعث ہونے والی تنقید کا جواب دےدیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شوہر کے انتقال کے بعد عدت پوری نہ کرنے کے باعث ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے فیشن میگزین کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر بات کی۔
دورانِ انٹرویو شوہر کے انتقال کے بعد عدت میں نہ بیٹھنے کے باعث ہونے والی تنقیدوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنے دین کا مطالعہ نہیں کرتے اور بغیر کچھ جانے فتوے لگا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدت کی کچھ شرائط ہیں اور یہ ہر ایک پر لازمی نہیں ہے۔
حنا خواجہ بیات نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی عورت جسے شوہر کے انتقال کے بعد گھر کے اخراجات خود برداشت کرنے ہیں اور بچوں کی ذمے داری بھی پوری کرنی ہے تو وہ عدت میں کیسے بیٹھ سکتی ہے؟ آج کل وہ دور تو نہیں کہ بچوں کی مدد چچا کر دیں گے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو قبرستان جانے سے روکا جاتا ہے یا کہا جاتا ہے کہ موسیقی حرام ہے، اس میں بھی کچھ شرائط ہیں کہ جو عورتیں قبرستان جا کر واویلا کرتی ہیں انہیں جانے کی اجازت نہیں ہے، ہیجان خیز موسیقی منع ہے، ہر طرح کی موسیقی منع نہیں ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ لوگوں کو کیا مسئلہ تھا اگر آپ شوہر کے انتقال کے بعد کام پر واپس چلی گئیں تو؟
میزبان کے سوال پر حنا خواجہ نے جواب دیاکہ لوگوں کو بہت مسائل تھے لیکن میں جانتی ہوں کہ میرے ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی تھی جس کی اگلی اقساط آن ایئر ہونی تھیں، میرے سینز باقی تھے، اس وقت اگر میں عدت میں بیٹھ جاتی تو کسی کا نقصان ہوتا، کیا وہ ٹھیک ہوتا؟ اللّٰہ کو وہ منظور ہوتا کہ میں اپنا وقت ضائع اور دوسروں کا نقصان کروں؟
خیال رہے کہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات داؤد طویل عرصے تک کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد رواں سال کے آغاز میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔