پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
حنا ربانی کھر دو روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئیں
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر دو روزہ سرکاری دورے پر آج بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئیں۔
ان کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
اس میں خاص طور پر پاکستان سے بیلجیئم کی ضروریات کیلئے افرادی قوت کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تعاون کے شعبوں میں اپنی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔
اس دورے کے دوران اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کرتے ہوئے وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سب سے پہلے بیلجیئم کی سیکرٹری آف اسٹیٹ فار مائیگریشن اینڈ اسائلم نکول ڈی مور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تعمیری بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے پاکستان بیلجیئم پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی چیئرپرسن سینیٹر ایلیسیا کلیس سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ملاقات میں دونوں اطراف نے پارلیمانی رابطوں کو بڑھانے کے طور پر عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے کے باہمی فائدے پر بھی زور دیا۔
وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے بیلجیئم کے پارلیمانی اراکین کو پاکستان کا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین لوگوں سے عوامی تعلقات استوار کرنے کی دعوت دی۔