حنا رضوی نے سوشل میڈیا فالوورز کی دوڑ سے خود کو مستثنیٰ قرار دے دیا

پاکستانی ٹی وی اداکارہ حنا رضوی نے سوشل میڈیا فالوورز کی دوڑ سے خود کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ نے بتایا کہ وہ رمضان میں بیمار تھیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی شادی کی مکمل خریدوفروخت بھی کی۔

اس پر حنا رضوی نے کہا کہ ڈیزائنرز کی جانب سے شادی کے جوڑے بھی اُنہیں دیے جاتے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین فالوورز موجود ہوتے ہیں۔

حنا رضوی کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس اتنے فالوورز نہیں ہیں اور نہ ہی وہ رشوتیں دے کر اپنے فالوورز بڑھانا چاہتی ہیں۔

اس پر اداکارہ کے شوہر، امر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ حنا رضوی کی شادی اور دیگر ویڈیوز ٹک ٹاک پر مختلف اکاؤنٹس پر موجود ہیں، انہوں نے دیکھا ہے کہ اُن ویڈیوز پر 18 ملین تک ویوز تک آئے ہیں مگر حنا کے اکاؤنٹ پر اتنے فالوورز نہیں ہیں۔