امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی۔

عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003ء سے خالی تھی، جو مخدوش حالت میں تھی، اس کا خصوصی اسٹیٹس واپس لے لیا گیا تھا۔

حکومتِ پاکستان کو اس عمارت کے ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالرز ادا کرنے پڑ رہے تھے۔

عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی، جو 7.1 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی۔

اس سے پہلے اس عمارت کی قیمت 6.8 ملین ڈالرز لگائی گئی تھی۔

پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت کو پاکستانی امریکی بزنس مین حفیظ خان نے خریدا۔