1901 کے بعد گرم و خشک ترین ماہ اگست

بھارت میں گزشتہ ماہ اگست ریکارڈ پر اب تک کا گرم اور خشک ترین اگست رہا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق اگست 2023 میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1901 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

گرم اور خشک ترین اگست کی بنیادی وجہ بارشوں کی کمی اور کمزور مون سون سیزن رہا، رواں سال سال اگست میں اوسط بارش 161.7 ملی میٹر تک رہی جو 2005 کے اگست کے پچھلے ریکارڈ سے 30.1 ملی میٹر کم ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج تیزی سے شدید اور دیرپا گرمی کی لہروں کو فعال کر رہا ہے۔