پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کافی میں کیفین کولیسٹرول کیسے کم کرتی ہے؟
اونٹاریو: کافی کے بہت سے فوائد معلوم ہوچکے ہیں اور مزید فوائد سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب ماہرین نے کافی اور دیگر مشروبات میں موجود کیفین کے مضرِصحت یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے کی سائنسی وجہ دریافت کرلی ہے۔
مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کیفین کا زائد استعمال خون میں موجود ایک قسم کے پروٹین ’پی سی ایس کے نائن‘ کی مقدارکم کرتا ہے۔ یہ پروٹین جگر میں جاکر اسے بد یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو زائل کرنے کے عمل سے روکتا ہے۔ یوں کولیسٹرول بڑھتا نہیں جو بصورتِ دیگر شریانوں میں جمع ہوکر دل کےدورے اور فالج کی وجہ بن سکتا ہے۔
تحقیق میں شامل سینیئر سائنسدان ڈاکٹر رچرڈ آسٹن نے کیفین کا ایک اور کام بتایا ہے جو ایس آر ای بی پی ٹو نامی ایک اور پروٹین کی سرگرمی کو روکتا ہے اور یہی پروٹین آگے چل کر پی سی ایس کے نائن کی پیداوار کم کرتا ہے۔ یعنی کیفین دو طرح سے ایل ڈی ایل بننے کو روکتی ہے۔
اس کے علاوہ ایس آر ای پی بی ٹو پروٹین بالراست اور براہِ راست کئی طرح امراض بھی بڑھاتا ہے جن میں ذیابیطس اور اور فیٹی لیور (چکنائی بھرے جگر) کا مرض بھی شامل ہے۔ لیکن سائنسداں خبردار کررہے ہیں کہ محض کافی پینے سے فائدہ نہیں ہوتا۔ اگرآپ اس میں شکر اور کریم ملا کر پی رہے ہیں تو سارے فائدے ضائع ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کیفین کی تاثیر کم سے کم ہوجاتی ہے۔ پھر سافٹ ڈرنک اور میٹھے شربت کی عادت سب پر پانی پھیردیتی ہے۔
تاہم کیفین کی زائد مقدار بھی بدن کے لیے نقصاندہ ہوسکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کافی کا استعمال بھی معمول پر رکھا جائے لیکن یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ کیفین کو مزید غور سے دیکھ کر اس کے سرگرم اجزا کو نوٹ کرکے آج نہیں تو کل ہم انہیں کسی سپلیمنٹ میں ڈھال کر ایک مؤثر دوا بناسکیں گے۔ یہ دوا دنیا بھر میں کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔