پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
انڈونیشیا کے مشہور سکالرشپ KNBحاصل کرنے کا طریقہ
انڈونیشیا کے مشہور سکالرشپ (KNB) کے بارے میں جانیے۔
کے این بی(KNB) کا پورٹل آج سے اوپن ہو گیا ہے، اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے، جن کے ڈاکومنٹس ریڈی ہے وہ آج ہی سے ایپلائی کرنے میں لگ جائے جن کے ڈاکومنٹس ابھی تک تیار نہیں ہے وہ پہلے اپنے ڈاکومنٹس تیار کرے اور پھر ایپلائی کریں۔
ایپلائی کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہیں:
(۱) کے این بی کے پورٹل کو اوپن کریں، اور ایمیل اور پاسورڈ کیساتھ Sign up account کریں۔
(۲) اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کے بعد دیے گئے فارم کو مکمل کریں جو چیزیں مانگی گئی ہیں وہ فِل اور سبمیٹ کرتے جائیں۔
(۳) جو اسٹیٹمنٹ لیٹر مانگا گیا ہے اُس کو سائن کرکے باقی ڈاکومنٹس کےساتھ اپلوڈ( Upload)کریں۔
(۴) آخر میں ہر چیز کو باغور پڑھنے کے بعد، ہر ایک ڈاکومنٹس کواپلوڈ کرنے کے بعد اپنا اپلیکشن سبمٹ (Submit)کردو۔
نوٹ: یونیورسٹی اور فیلڈ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا کیونکہ بعد میں آپ اپنے فیلڈ اور یونیورسٹی کو نہیں تبدیل کر سکتے۔
* کے این بی سکالرشپ کو باضابطہ طور پر بیاسوا کیمیٹران نیگارا برکیمبنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ KNB انڈونیشین گورنمنٹ سکالرشپ 2024/25 درخواستیں اب کھلی ہیں۔
یہ انڈونیشیا کی شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز، یا ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ سکالرشپ ہے۔ انڈونیشیا کی 31 یونیورسٹیاں KNB سکالرشپ پروگرام میں 1,457 مطالعاتی پروگراموں کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔
* 2024 میں، جمہوریہ انڈونیشیا کی وزارت تعلیم، ثقافت، تحقیق اور ٹیکنالوجی 222 (دو سو بائیس) KNB سکالرشپ درخواست دہندگان کا انتخاب کرے گی۔
KNB ایک مکمل فنڈڈ سکالرشپ ہے جس میں ہوائی جہاز کا کرایہ، ٹیوشن فیس، رہنے کا الاؤنس، سیٹلمنٹ الاؤنس، ماہانہ وظیفہ، اور ہیلتھ انشورنس شامل ہے۔
KNB سکالرشپ کی ضروریات اور درخواست کا عمل ذیل میں دیا گیا ہے۔
*کے این بی (KNB) انڈونیشیا اسکالرشپ 2024/25 کے بارے میں
میزبان ملک: انڈونیشیا
ڈگری کی سطح: بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی
مالی فوائد: مکمل طور پر فنڈڈ
آخری تاریخ: 23 فروری 2024
* وظائف کی تعداد
2024 میں، 22 وظائف دیے جائیں گے جن میں تقسیم کیا گیا ہے:
بیچلرز: 30
ماسٹرز: 162
پی ایچ ڈی: 30
*سکالرشپ کا دورانیہ
1 سالہ انڈونیشین لینگویج ٹریننگ پروگرام (BIPA) تمام درخواست دہندگان کے لیے لازمی ہے۔