پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
غیر ملکی داخلوں اور سکالرشپ کے لیے خود کو کیسے تیار کریں؟:مناحل نوشین
آج کل ملکی حالات دیکھ کر ہر بندہ باہر جانا چاہتا اور ان میں کچھ لوگ تو پیسے دے کے یونیورسٹی میں جاتے ہیں مگر کچھ جو بھاری فیس ادا نہیں کر پاتے تو وہ ایسا کوئی طریقہ ڈھونڈتے ہیں جہاں ان کو بغیر کسی پیسے خرچ کئے باہر جانے کا موقع مل سکے اور مفت میں باہر جانے واحد ذریعہ سکالرشپ ہے جو آپ کو نہ صرف مفت میں پڑھائی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ آپ کو ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کرتا ہے.
سکالرشپ پر جانے سے پہلے آپ کو سکالرشپ کے بارے معلوم ہونا لازم ہے کہ آپ جس ملک میں جانا چاہتے ہیں وہاں کونسے سکالرشپس موجود ہوتے ہیں اور ہر سکالرشپ کی درخواست دینے کا طریقہ ہوتا ہے.
بہت سے سکالرشپس میں کم مارکس پر بھی کامیابی مل جاتی ہے اور بہت میں اچھے نمبر کے ساتھ بھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی اس لئے اگر آپ کے مارکس اچھے نہیں ہیں تو بھی مت گھبرائیں اگر آپ کے مارکس بہت ہی اچھے ہیں تب بھی زیادہ خوش نہ ہوں کیوںکہ سکالرشپس بہت مختلف ہوتی ہیں یعنی آپ کو صرف مارکس کے لحاظ سے سکالرشپ نہیں ملے گی بلکہ اور بھی بہت سے چیزیں ہیں جو سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتی ہیں جو میں نیچے بتاؤں گی.
• آ ئیلٹس (IELTS) سکور
میرٹ پر مبنی تقریباً تمام سکالرشپ آپ کے معیاری ٹیسٹ اسکور چاہیں گے، اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس آ ئیلٹس موجود ہو.
• ٹرانسکرپٹ (Transcript)
زیادہ تر معاملات میں، سکالرشپ کو آپ کے ہائی سکول ٹرانسکرپٹس کو دیکھنے کی ضرورت ہوگی جس میں آپ کا ہر کورس اور آپ کو موصول ہونے والے تمام کریڈٹ اور گریڈ شامل ہیں۔ ان پر ہمیشہ آپ کے سکول کی طرف سے سرکاری دستخط اور مہر ہونا ضروری ہے۔
• پرسنل اسٹیٹمنٹ (Personal Statement)
زیادہ تر ہر سکالرشپ کے لئے آپکو پرسنل اسٹیٹمنٹ کہا جا سکتا ہے یا کوئی اور اشارہ دیا جا سکتا ہے۔ اس میں آپ اپنے بارے لکھیں، اپنے تعلیم کے بارے لکھیں، جس سکالرشپ پر اپلائی کر رہے ہیں اس کے بارے میں لکھیں، اس ملک کے بارے لکھیں جس میں آپ سکالرشپ اپلائی کر رہے ہیں.
• سی وی (CV)
ہر سکالرشپ کے لئے سب سے اہم چیز سی وی ہے کیوں کہ کوئی بھی سکالرشپ کمیٹی آپ کو ذاتی طور پر نہیں جانتا وه بس آپ کے شخصیت کا اندازہ سی وی سے لگائیں گے۔
اگر آپ کے پاس ابھی تک کوئی متعلقہ کام کا تجربہ نہیں ہے، تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔ کمیٹی یہ دیکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے کہ آپ اپنی کامیابیوں کو کس طرح ترتیب دے سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ یہ آپ کے مشاغل، مہارتوں اور رضاکارانہ کاموں کی فہرست کے لیے بہترین جگہ ہے۔ اس لئے سی وی میں ایسے جھوٹ نہ لکھیں جو بعد میں آپ کو انٹرویو کے وقت ثبوت کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے اور آپ کی محنت رائگاں ہوجائے۔
• مالی معلومات
بہت سے سکالرشپس ایسی بھی ہیں جو مفت تعلیم دینے کے بجائے پھر بھی آپ سے بینک اسٹیٹمنٹ کی مانگ کرتے ہیں۔ آپ کو ان تمام اہم دستاویزات کی ضرورت ہوگی جو درخواست کے لیے درکار ہیں۔ زیادہ تر تائیوان میں سکالرشپ ہونے کے ساتھ آپ کو مالی ثبوت دینا لازم ہے اس لئے آپ سکالرشپ اپلائی کرنے سے پہلے ضروری چیزیں لازمی دیکھیں.
• میڈیکل ریکارڈ
کچھ سکالرشپس کے لیے، آپ سے اپنے ڈاکٹر کے دستخط شدہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر دیگر ایپلی کیشنز کو بھی اس کی ضرورت ہو تو آپ اس کی اضافی کاپیاں ہاتھ میں رکھیں۔
• سفارشی خطوط (Letter of recommendations)
بہت سے سکالرشپس آپ سے کم از کم سفارش کا ایک خط شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ خط کسی ایسے شخص کی طرف سے آنا چاہیے جو آپ کو جانتا ہو جیسے مشیر یا استاد۔ انہیں آپ کے بارے میں کچھ چیزوں کے بارے میں بات کرنے کے قابل ہونا چاہئے جو سکالرشپ کمیٹی کو آپ کو مثبت روشنی میں دیکھنے دے گی۔
• درخواست دیں، درخواست دیں، درخواست دیں!
سکالرشپ کے لیے درخواست دینے کا مقصد آپ کی تعلیم کی ادائیگی میں مدد کے لیے فنڈز پیدا کرنا ہے۔ اگرچہ یہ کام مشکل اور مشکل ہو سکتا ہے، لیکن آپ جتنی زیادہ سکالرشپ کے لیے درخواست دیں گے، آپ کے جیتنے کے اتنے ہی زیادہ امکانات ہوں گے۔ فی طالب علم کی کوئی حد نہیں ہے، لہذا آپ کو زیادہ سے زیادہ سکالرشپ پر اپلائی کرنا چاہئے۔
اپنے سارے کاغذات تیار کر کے اور اوپر دیے گئے اقدامات پر عمل کر کے، آپ کو کچھ سکالرشپ حاصل کرنے کے لیے اپنے راستے پر گامزن ہونا چاہیے تاکہ باہر جانے کے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے۔