پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر صحت مند کیسے رہا جائے؟
عیدالاضحیٰ ملک بھر میں کل یعنی 10 جولائی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی لیکن کیا کوئی عیدالاضحیٰ کے ان صحت مند ٹوٹکوں کو اپنی عید کے معمولات میں کامیابی سے لاگو کر سکتا ہے؟
جشن اور خوشی کا وقت، عید الاضحیٰ وہ وقت ہے جب مسلمان سُنتِ ابراہیم علیہ السلام کی ادائیگی کرتے ہیں، مسلمان ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں اور نئے کپڑے پہنتے ہیں، اور پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اس موقع کی خوشی کے لیے بہت سے لذیذ پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔
عید کے موقع پر مسالے دار اور لذیذ پکوانوں کو کھاتے وقت اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، عید الاضحیٰ پر اپنی خوراک کو صحت بخش بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ خوراک کو متوازن رکھنے کے لیے چند صحت بخش تجاویز پر عمل کریں۔
عیدالاضحیٰ کو صحت مند طریقے سے منانے کیلئے بہترین نکات:
غذائیت سے بھرپور ناشتہ کریں
چونکہ عیدالاضحیٰ ایک تہوار کا موقع ہے، اس لیے آپ کا ناشتہ صحت بخش پھلوں اور دیگر اہم وٹامنز سے بھرپور ہونا چاہیے۔ بھاری ناشتہ کرنے کے بجائے، آپ کو ناشتے میں ہلکی غذا کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ دن بھر کھانے کے قابل رہیں۔
کھانے کے بعد چہل قدمی
یہ ایک آسان مرحلہ ہے جسے آپ کھانے کے بعد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ چہل قدمی دراصل کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ عمل رات کو بے چین ہونے کا امکان کم کر دیتا ہے۔ آپ کو گوشت کھانے کے بعد زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے خاص طور پر کیونکہ رات کے وقت گوشت کا استعمال غیر صحت بخش ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رات کو چربی یا بھاری کھانا نہیں کھانا چاہیے۔
گِرلِڈ کھانا کھائیں
تلا ہوا کھانا غیر صحت مند ثابت ہوسکتا ہے جو آپ کو عید کے خاص دن پر شدید پریشانی میں ڈال سکتا ہے، تلی ہوئی خوراک کا استعمال بہت زیادہ مقدار میں غیر محفوظ ہوتا ہے۔ لہٰذا، اچھی طرح سے گِرل کرنا بہتر ہے۔ مثالی طور پر، کھانے کو زیتون کے تیل میں بھوننا چاہیے، جو آپ کو غیر صحت بخش چربی سے بچنے میں مدد دے گا جو صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔
زیادہ کھانے سے پرہیز کریں
آپ کو قربانی کے اس اہم دن پر زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگرچہ تازہ گوشت ایک ایسی چیز ہے جس کا آپ کو انتظار رہتا ہے لیکن زیادہ کھانے سے معاملات خراب ہوسکتے ہیں اور آپ اسپتال جانے پر مجبور ہوسکتے ہیں، لہذا ہمیشہ اعتدال میں کھائیں اور فٹ اور صحت مند رہیں۔
سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ عید مناتے ہوئے اپنے وقت سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے لیکن صحت پر سمجھوتہ کرنا احمقانہ فیصلہ ہوگا۔