پاکستان کے محکمہ موسمیات کی “سرد اور خشک موسم” کی روزانہ پیش گوئیوں کے دوران لاہور میں آج رات بھی موسم معتدل ہے اور آج پیر کے روز دن کے دوران ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سیلسئیس سے 23 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
اتوار کے روز بعض غیر سرکاری ویب سائٹس کے جمع کردہ ڈیٹا کے مطابق لاہور میں ٹمپریچر 25 ڈگری سیلسئیس تک گیا جب کہ رات (علی الصبح) کے وقت کم سے کم ٹمپریچر 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو تقریباً معتدل موسم کی علامت ہے۔
Caption موسم کی ایک نجی ویب سائت کے مطابق آج پیر کے روز ماحول مین حدت زیادہ نہیں ہو گی تاہم ٹمپریچر تب بھی 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
لاہور میں معتدل موسم اس پورے ہفتہ کے دوران برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دن کے دوران ٹمپریچر 23 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت کم سے کم ٹمپریچر 10 ڈگری سے 11 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، اس ہفتے کے دوران البتہ جمعہ اور ہفتہ کی راتوں کو ٹمپریچر قدرے کم ہو کر 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جو معمولی خنک موسم ہی کہلا سکے گا۔
اتوار 16 فروری سے لاہور اور نواحی علاقوں میں موسم میں نمایاں حدت آنے کا امکان ہے اور دن کے وقت ٹمپریچر بڑھ کر 25 ڈگری اور بعض اوقات 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور مزید بڑھ کر 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے جب کہ راتوں کے دوران بھی ٹمپریچر میں نمایاں اضافہ ہو گا اور راتوں کو سرد ترین وقت میں بھی ٹمپریچر 13, 14 اور اس کے بعد 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
Caption گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور میں ٹمپریچر میں بتدریج اضافہ ہوا، خاص طور سے رات کے وقت کا ٹمپریچر بہتر ہوا ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات آج بھی بضد رہا کہ ” ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےـ” محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ظاہر کی ہے اور پنجاب میں “صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک, جبکہ اٹک،راولپنڈ ی اور جہلم میں علاوہ شام اور رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسم یات کے مطابق مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد کے علاقوں کو محکمہ موسمیات نے الگ سے پیش گوئی کے لائق نہیں جانا، غالباً ان علاقوں کو “سرد اور خشک” ہی شمار کیا ہے۔
موسم کی نجی ویب سائٹ ایکو ویدر کا اندازہ ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک لاہور میں دن کے وقت ٹمپریچر 29 ڈگری سیلسئیس تک بڑھ سکتا ہے۔