پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایچ ایس وائی‘ نےعرفی جاوید کو پہچاننے سے انکار کر دیا
پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ فیشن ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین المعروف ’ایچ ایس وائی‘ نے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔
ایچ ایس وائی نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے مزاحیہ جوابات دے کر پروگرام کا رنگ جما دیا۔
دورانِ شو جب عرفی جاوید کا ذکر آیا تو ایچ ایس وائی بھارتی اداکارہ کو پہچاننے سے قاصر رہے اور سوال کیا کہ کون عرفی جاوید؟
میزبان نے جب بھارتی اداکارہ کا تعارف کرایا تو پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے اس کی وجہ بتائی۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بارے میں بہت کم جانتا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔
ڈیزائنر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارتی فنکاروں کو اتنی ہی توجہ دینی چاہیے جتنی وہ ہمیں دیتے ہیں، میں اپنی پاکستانی انڈسٹری پر زیادہ توجہ دیتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ عزت سے عزت ملتی ہے، جو ہمیں عزت نہ بخش رہے ہوں ہم انہیں کیوں عزت دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب ہمارے فنکار وہاں اور ان کے فنکار یہاں کام کیا کرتے تھے، دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کو عزت دیتے تھے، یہاں میں عام لوگوں کی بات نہیں کر رہا بلکہ ان کی حکومت اور اس کی پالیسیوں کی بات کر رہا ہوں جو آرٹ اور کلچر کے تبادلے کی حمایت نہیں کرتے، ہمارے ساتھ صرف اس لیے کام نہیں کرتے کہ ہم پاکستانی ہیں۔
ایچ ایس وائی نے یہ بھی کہا کہ مجھے ان کے اس بیان پر اعتراض ہے کہ کوئی پاکستانی اداکار بھارت میں کام نہیں کرے گا، اگر وہ عزت دیں گے تو انہیں بھی جواب میں عزت ملے گی۔