ہمایوں اختر خان کااستحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ہمایوں اختر خان سے گزشتہ روز جہانگیر ترین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

ہمایوں اختر خان آج کسی وقت پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔