پارلیمنٹ ہائوس میں چوہوں کو تلف کرنے کیلئے شکاری بلے لائے جائیں گے

پارلیمنٹ ہائوس میں چوہوں کی بھر مار چوہوں کو تلف کرنے کیلئے شکاری بلے لائے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس میں جنگلی چوہوں کی بہتات سے سرکاری ریکارڈ کو نقصان ہو رہا ہے ، شکاری بلے لانے کیلئے سی ڈی اے کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں .

اس مقصد کیلئے 12 لاکھ روپے مختص کئے جارہے ہیں ،کفایت شعاری مہم کے تحت حالیہ برسوں میں اس مقصد کیلئے 14 سے 16 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے تھے اور ٹھیکدار کو رقم ادا کی جاتی تھی ، چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بہتات ہے۔