لیبیا میں سمندری طوفان، 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ، ہزاروں لاپتا

بحیرہ روم کے سمندری طوفان ’’ڈینیئل‘‘ سے لیبیا میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں لاپتا ہوگئے۔

لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق لاپتا افراد کی اکثریت کے سیلابی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔

سمندری طوفان کے باعث شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

لیبیا کے حکام نے عالمی امدادی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔