پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جارہاہوں ممکن ہے گرفتار کرلیا جائے:عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے۔
کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پر ہماری حمایت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، اس وقت پاکستان میں جو ہورہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، کہا جارہا ہے کہ کورکمانڈرہاؤس اور دیگر مقامات پر ہماری جماعت نے آگ لگائی، ہم تو چاہتے ہیں امن ہو اور الیکشن ہو انتشار تو کوئی اور چاہ رہا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ پہلے بھی ہوچکا ہے کہ واقعات کا فائدہ اٹھا کر مخالف کو ختم کردو، یہ جان کر فضا بنا رہے ہیں کہ دوبارہ گرفتار کریں تو لوگ خوفزدہ ہو کر کھڑے نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں چیلنج کرتا ہوں جب الیکشن کرائیں گے ہم جیت جائیں گے، نگران حکومت اب غیرقانونی ہوچکی، وہ تو ان کی پراکسیز ہیں، نگران حکومت اور آئی جیز پر کیسز ہوں گے، یہ ابھی جو بھی کرنا ہے کرلیں بعد میں جیلوں کے بڑے چکر لگانے پڑیں گے، کل اسلام آباد جا رہا ہوں قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کر سکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس جل گیا اس پر بھی انکوائری نہیں ہوئی ، کور کمانڈر ہاؤس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوں گے دیکھیں توکس نےجلایا، سب سے زیادہ خطرہ مجھے ہے ان کے راستے میں تو میں کھڑا ہوں، شریف مافیا نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی پوری کوشش کی، اب پھر ان کی کوشش ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کریں، ہمیں پاکستان کا سپریم کورٹ بچائے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، گزشتہ روز عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے نیب راولپنڈی کو آگاہ کردیا تھا۔ نیب کو لکھے گئے خط کے مطابق وہ دن 11 بجے نیب راولپنڈی پہنچیں گے۔ نیب راولپنڈی آنے سے قبل عمران خان انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
عمران خان اےٹی سی کے جج راجہ جوادعباس کی عدالت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کی درخواست کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس کو اپنے وکلاء کی فہرست فراہم کردی گئی ہے۔ عمران خان نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کر چکے ہیں۔