بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں ،چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا:رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں، چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹرمیں میری تصویردیکھ کر پریشان ہوئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2004 میں میری ہارٹ سرجری ہوئی تھی، دو، تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتاہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا کہ رانا ثنا اللہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ سے رابطہ کرکے طبیعت معلوم کی اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔