صوبے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے:نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ایسے الیکشن کرائیں گے جس پر لوگوں کا اعتماد ہو اور نتائج تسلیم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے کونے کونے میں امراض قلب کے یونٹ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، امراض قلب کے یونٹ تمام تر ضروری آلات سے لیس ہیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ شدید تکلیف کی صورت میں مناسب تشخیصی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، ابتدائی علاج کی فراہمی کے بعد مریض کو این آئی سی وی ڈی منتقل کیا جاتا ہے، رش کے اوقات میں مریض کو این آئی سی وی ڈی منتقل کرنے میں بڑی دقت ہوتی ہے۔