پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عمران خان سے محبت ہے،انہیں بے حد سراہتا ہوں،جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا بیان
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
زیک گولڈاسمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے محبت ہے،انہیں بے حد سراہتا ہوں، ان کے بارے میں فکر مند بھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں، وہ ہماری پوری فیملی کیلئے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔
زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے، مجھے نہیں معلوم پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کو پکا یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سےدوبارہ رجوع کرنےکا حکم دیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل بھی سامنے آیا تھا۔
جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ آخرکار دانشمندی غالب آگئی۔