پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جسکے ساتھ نام لگ جائے اسکے ساتھ کھڑا رہتا ہوں‘، شہروز کے بیان پر سائرہ کا ردعمل وائرل
اداکار شہروز سبزواری ان دنوں اپنی فلم’ بے بی لیشیس ‘ کی پروموشن کیلئے سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ مصروف ہیں، اسکرین کی معروف جوڑی ایک ساتھ کئی انٹرویو بھی دے چکی ہے لیکن ساتھ ہی طلاق کے باوجود انڈر اسٹینڈنگ قائم رکھنے کی غیر معمولی روایت کو برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔
حال ہی میں سائرہ اور شہروز کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شہروز سبزواری کو اپنی فلم بے بی لیشیس پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Her reaction is priceless 😭 pic.twitter.com/T5htVTga7G
— Malik. (@WaeedAhmedd) July 10, 2023
وائرل ویڈیو کلپ میں میزبان کے سوال پر شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب سب نے فلم بے لیشیس کو ماننے سے انکار کردیا تھا سب پیچھے ہٹ گئے تھے لیکن میں نے وہی کیا جو مجھے میری فیملی کی جانب سے سکھایا گیا ہے وہ یہ کہ چیز چاہے جو بھی ہو اگر اس کے ساتھ ایک بار آپ کا نام لگ جائے تو اس کا ساتھ دو اور میں نے کیا۔
شہروز کی گفتگو کے دوران سائرہ کا ردعمل وائرل ہوگیا جس میں ان کا شہروز کو دیکھنا پھر سامنے کی جانب دیکھتے ہوئے ہنسنا خاصا معنی خیز تھا ۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔
بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا، جوڑے کے ہاں اگست 2022 میں بیٹی ‘زہرا’ کی پیدائش ہوئی۔