دسویں جماعت میں ایک لڑکی سے محبت ہونے کا دکھاوا کرتا تھا:کرن جوہر

بھارت کے فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت میں، میں ایک لڑکی سے محبت ہونے کا دکھاوا کرتا تھا، اس کا نام شلاکا تھا۔

ایک یوٹیوب پروگرام میں کرن جوہر کے انٹرویو کی قسط کا ٹریلر جاری ہوا ہے۔

ٹریلر میں کرن جوہر کہہ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان وہ واحد انسان ہیں جنہوں نے کبھی مجھے کمتر دکھانے کی کوشش نہیں کی۔

خیال رہے کہ کرن جوہر نے 7 سال بعد فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ہدایت کاری کی ہے۔