انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کی رکنیت معطل کردی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے فوری طور پر سری لنکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔
Sri Lanka Cricket suspended by ICC Board.
More here ⬇️https://t.co/3QcLinUPp0
— ICC (@ICC) November 10, 2023
آئی سی سی نے مزید بتایا کہ بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے، معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیرِ کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے، سری لنکا بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔