نجم ثاقب اور ان کے دو ساتھی پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرینگے، اسلم بھوتانی

اسلام آباد: آڈیو لیکس پر پارلیمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے عدم حاضری پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور ان کے دو ساتھیوں کی طلبی کے سمن جاری کردیے۔

قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کمیٹی کے سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگر تینوں افراد اگلی پیشی پر بھی پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں نجم ثاقب کے سمن معطل کیے تھے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔