نواز شریف ایک بار بانی اور پارٹی کے لیے مبارکباد کہہ دیں تو بڑی بات ہوگی:ولید اقبال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک بار بانی اور پارٹی کے لیے مبارکباد کہہ دیں تو بڑی بات ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ مبارکباد کی بات علامتی طور پر بڑی بات ہو سکتی ہے، ایک ہی تجربہ بار بار کرنا پاگل پن ہے۔

ولید اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں الزام لگا کہ سب کچھ ہمارے لیے کیا گیا تھا، 2024 کے الیکشن میں بھی ہم سب سے زیادہ نشستیں لینے والے بن گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی وقت پر سامنے لائیں گے۔