پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نوازشریف وطن واپس آنا چاہیں تو انہیں اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، وہ بھی آجائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں کیونکہ انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور نہ ہی کہیں سےعلاج کرایا ہے، اب سننے میں آرہا ہے کہ وطن واپس آرہے ہیں، اگر نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، وہ بھی آجائیں، نوازشریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ ہوگا اور ان کے گریبان ہوں گے، آپ خود کو دیکھیں، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزامات ہیں کسی پر نہیں، پاپڑ والے چنے والے میں نے نہیں نکالے ہیں، شریف اور زرداری خاندان ملکی دولت باہر لے جانے والے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے کم ووٹ نہیں لیے، آصف زرداری نے کہا کہ لاہور میں ٹینٹ لگانے جارہا ہوں، آصف زرداری صاحب آپ کے اور ہمارے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے بعد 4 سال مکمل ہوجائیں گے، پانچواں سال الیکشن کا ہوتا ہے، لوگ عام انتخابات کی تیاری کریں گے۔
بانی متحدہ سے بات چیت کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست نہیں بالواسطہ رابطے ہیں، بانی متحدہ کوزمانہ طالبہ علمی سے جانتا ہوں، ان کے خلاف قتل و غارت گری سمیت مختلف مقدمات درج ہیں، بانی متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔