پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
امریکی سازش سے حکومت بنتی تو ہمارے لیے مرنے کا مقام تھا، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر امریکی سازش سے خدانخواستہ ہماری حکومت بنتی تو ہمیں روس سے تیل ملتا؟ ہمارے چین سے تعلقات بحال ہوتے جنہیں عمران نیازی نے تباہ کردیا تھا؟ تو بس یہی ایک ثبوت کافی ہے، عمران نیازی نے بعد میں دوسرے بیان میں خود کہا تھا کہ امریکہ نے کوئی سازش نہیں کی، اب آپ ان کے پہلے بیان کو مستند مانیں گے یا دوسرے کو؟ وزیراعظم نے مزید کہا کہ خدانخواستہ امریکی سازش سے یہ حکومت آئی ہوتی تو ہمارے لئے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یہ ہرگز توقع نہیں تھی کہ کوئی پاکستانی وزیراعظم اس طرح کا بدترین زہر ملک کے خلاف اگلے گا، یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے اس میں دُور دُور تک کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک اور انٹرویو میں کیا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دور حکومت کے 16ماہ کو جمہوری ارتقاء میں اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچانا اور معیشت کو مستحکم بنانا ہماری اولین ترجیح تھی۔علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹریز سے الوداعی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ 16ماہ کا عرصہ چیلنجوں سے بھرپور تھا، مشکل سے مشکل مسائل کے حل کیلئے راستے تلاش کئے، باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ اچھے طریقے سے مخلوط حکومت چلائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک آن لائن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے برادر ممالک ہم سے سخت نالاں اور ناراض تھے، عمران خان نے سعودی عرب جیسے ملک کے ساتھ بھی تعلقات خراب کئے۔