اقتدار چلا گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی نہ کریں: خواجہ سعد رفیق

وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آپ مسلح افواج کو بطور ادارہ ٹارگٹ کریں گے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آپ کا ہر جھوٹ اور چوریاں پکڑی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اقتدار چلا گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی نہ کریں، کوئی سمجھتا ہے کہ فوجی سربراہ اس کی مرضی سے چلے گا تو یہ بے وقوفی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ ہوگا، مداخلت کی ضروت نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدرانہ انکوائری ہو، ایک جے آئی ٹی ہو جس میں وفاق اور صوبے کے افسران شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا ہے، پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت ہے۔