اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر جانا پڑا تو جائیں گے:عون چوہدری

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کا کہنا ہےکہ اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر جانا پڑا تو جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اندر اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں، اگلے دو تین دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور پرانے دوستوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن ہمارے نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈالا گیا۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عامر کیانی عمران خان کا 25 سال سے دوست تھا، ان سے بھی ہمارا عزت احترام والا رشتہ ہے، اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر بھی جانا پڑا تو جائیں گے