ایشیا کپ 2023ء کے ابتدائی میچ میں سنچری بنانے والے بیٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کردی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد جو اپنی جاندار بیٹنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں، نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر مداحوں سے ایک اپیل کی ہے۔
افتخار نے پیغام میں کہا کہ آپ کی دعاؤں کی بدولت ٹیم نے اور میں نے پرفارم کیا ہے۔
Iftikhar Ahmed sends his heartfelt message to all the fans ❤️#PAKvIND #Iftimania #AsiaCup2023 pic.twitter.com/qZi5rNWPY4
— Breceli 🇵🇰 (@BreceliCricket) September 1, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف بڑا میچ ہوگا، قومی ٹیم کے لیے دعا کریں، یہ ایشیا کپ ہم جیتیں گے۔