آئی جی سندھ پولیس کو تبدیل کئے جا نے کا امکان

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کو تبدیل کئے جا نے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کو تبدیل کر کے اُن کی جگہ نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے پولیس سروس آف پاکستان کے 3 سینئر افسران کا پینل زیر غور ہے.جن میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد مشتاق مہر (گریڈ22)، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ثناءاللہ عباسی (گریڈ22) اور آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان خواجہ (گریڈ21) کے نام شامل ہیں.

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔