غیر شرعی نکاح کیس، وکیل کی آمد تک وقفے کی استدعا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل کی آمد تک وقفہ کرنے کی استدعا کر دی گئی۔

سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ ایک اور کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا جائے، رضوان عباسی 11 بجے تک کورٹ میں پیش ہو جائیں گے۔