مسجد الحرام کے امام و خطیب ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والد انتقال کر گئے۔
سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والد کا انتقال آج صبح سویرے مختصر علالت کے بعد ہوگیا۔
The FATHER of Sheikh Bander Baleelah (Imam & Khateeb of Masjid Al Haram) has passed away.
The Funeral Prayers will take place at Masjid Al Haram after the Dhuhr prayers followed by the burial at the Muallah Cemetery pic.twitter.com/cEwPutwbm5
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 8, 2023
ان کی نماز جنازہ مسجدالحرام میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین مولا قبرستان میں ہوگی۔
واضح رہے کہ شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کئی اعزاز ات کے حامل ہیں۔ وہ 2013 سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے امام و خطیب ہیں۔ اس کے علاوہ وہ طائف یونیورسٹی کے معاون پروفیسر اور اسلامی علوم کے ماہر ہیں۔