پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ دی
لاہور: پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی کی شرط رکھ دی ہے۔
امام الحق کہتے ہیں کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہو، شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، وعدہ رہا کہ پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں اپنی شادی کرواں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک شادی کروا لوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔
امام الحق کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کمار سنگاکار اور ویرات کوہلی کے بھی گرویدہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کپتان سے زیادہ بیٹر اچھے ہیں، کمارا سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے۔
انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھے سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر کہتے ہیں کہ حریف بولرز سے تو میچ پڑتا ہی ہے، اس سے ہٹ کر شاداب اور حارث روف کے خلاف بیٹنگ کرنے کا مزہ آتا ہے، جب مواقع ملتے اور اعتماد دیا جاتا ہے تو پرفارمنس میں نکھار آتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ جو میچ گزر گیا، اس کو بھول کر اگلے میچز پر فوکس کروں۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔