ایمان مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے والدہ کی گرفتاری پر سوال اٹھا دیے

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر بیٹی ایمان مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے والدہ کی گرفتاری پر سوال اٹھا دیے۔

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی والدہ واپس گھر چاہئیں۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ کسی بھی قسم کے پرتشدد واقعات میں ملوث نہیں ہیں تو وہ کیوں جیل میں ہیں؟

ایمان مزاری نے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ بچپن کی تصویر بھی شیئر کی جبکہ انہوں نے ہیش ٹیگ ریلیز شیریں مزاری اور ہیش ٹیگ ریلیز آل پولیٹیکل پرزنرز بھی لکھا۔