انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ایمان مزاری کو آج پیش کیا جائے گا۔
ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری اور پراسیکیوٹر راجا نوید اے ٹی سی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس آج جسمانی ریمانڈ کے لیے ایمان مزاری کو اے ٹی سی میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا، ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔