آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ میں نرمی کی درخواست منظور کرلی

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے بیرونی فنانسنگ میں نرمی کی درخواست منظور کرلی ہے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف میں آج (منگل کو) معاہدہ ہونے کا امکان ہے.

نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانے کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ حکومت نے اخراجات میں 85؍ارب کٹوتی کی حکمت عملی بھی تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پرامید ہے

آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی) آج فراہم کر دیا جائےگا۔

ایم ای ایف پی کی منظوری کےفوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے 6؍ ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی جسے آئی ایم ایف نے منظور کرلیا ۔ نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانےکی شرط رکھی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق اخراجات میں 85؍ ارب روپے کی کٹوتیاں کرنےکی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے پنشن میں اصلاحات متعارف کرا ئی ہیں، ایم ای ایف پی کے مطابق ایک لاکھ ڈالر تک بغیر آمدن بتائے ترسیلات کی تجویز واپس لے لی گئی ہیں، تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور درآمدات پر پابندی اٹھا لی گئی ہے اور پیٹرولیم لیوی کو 50 سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کیا جائےگا۔