آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان زرعی شعبے کے لیے سولرائزیشن کا نظام متعارف کروائے، 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

وزارتِ توانائی کی وزارتِ خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دی جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارتِ توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔