آئی ایم ایف کا گیس نرخوں میں مزید اضافے پر زور

اس حقیقت کو جانتے ہوئے کہ حکومت اس بار رواں مالی سال میں 980ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

اس میں گیس نرخوں میں193فیصد تک اضافے کے ذریعہ اضافی 275ارب روپے حاصل ہوں گے۔ اس میں سوئی گیس کمپنیوں کو مطلوب مالیات کا تخمینہ 705 ارب روپے ہے ۔

لیکن آئی ایم ایف نے حکومت سے یکم جنوری 2024ء سے گیس کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطابلہ کیا ہے ۔تا کہ گردشی قرضے میں کمی لائی جا سکے ۔ جو2050ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔جس پر متعلقہ ذمہ داران اور حکام مزید 100ارب روپے حاصل کرنے کےلیے نرخوں میں 10.15 فیصد تک اضافے کا جائرہ لے رہے ہیں ۔

تا ہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔جبکہ نرخوں میں5فیصد تک اضافے کا امکان ہے ۔ جس سے50ارب روپے حاصل ہوں گے ۔

یہ بات یہاں وزارت توانائی کے سینئر حکام نے بتائی گئے گزشتہ یکم نومبر میں گزشتہ نرخوں میں ریکارڈ 193فیصد اضافے سے حاصل 275ارب روپے میں سے 210 ارب روپے مقامی شعبے کےلیے موسم سرما میں آر ایل این جی کی منتقلی پر خرچ ہوں گے۔

لیکن حکومت اس پر عمل درآمد میں ناکام رہی ۔ جس کے نتیجے میں65 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔