8 سالہ مظہر فاطمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

8 سالہ مظہر فاطمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گرفتار ملزم اختر علی کی شناخت پریڈ کر لی، ملزم اختر علی کی شناخت پریڈ درست ثابت ہوئی۔

ملزم اختر علی کی تھانہ سنبل نے شناخت پریڈ کی، مجسٹریٹ نے ملزم کی شناخت پریڈ کی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم اختر علی کو پیر کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ ملزم اختر علی کو 17 اگست کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مقتولہ کے نانا کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔