پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عمران خان کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
عمران خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں اضافے پر تین جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام جمعے کی نماز کے بعد سڑکوں پر نکلے اور امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرے۔
عمران خان نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے پورا ملک سکتے میں آگیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن مطالبہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے لیٹر اضافہ اور بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے فی یونٹ یکمشت اضافہ کو مسترد کرتے ہیں، یہ امپورٹڈ حکومت عوام پر مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے اور غربت مکانے کے دعوے دار غریب کشی پر اتر آئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت روس سے سستا تیل لینے جارہے تھی اور بات چیت حتمی مراحل پر تھی مگر حکومت تبدیل ہوگئی، جس کے بعد امپورٹڈ حکومت اب پٹرول مہنگا کرکے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ بھارت روس سے سستا تیل لے رہا ہے لیکن غلام حکومت عوام کا فائدہ کرنے کے بجائے امریکا کو خوش کرنے پر لگی ہوئی ہے۔